گوگل کا نیکسس ون سمارٹ فون فروخت کیلیے پیش
گوگل نے سمارٹ فون برانڈ نیکسس ون کو دنیا بھر میں فروخت کیلیے پیش کر دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق نیکسس ون کی تقریب رونمائی گوگل کے ماؤنٹین ویو ہیڈکوارٹر میں ہوئی۔ گوگل کی طرف سے مدعو کیے گئے افراد کو ہی تقریب میں شرکت کرنے کی اجازت تھی۔ نیکسس ون ایک پتلا اور ٹچ سکرین فون ہے جسے تائیوان کی کمپنی ایچ ٹی سی کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ نیکسس ون پر گوگل کا اپنا آپریٹنگ سسٹم چلے گا۔ گوگل کے مطابق نیکسس ون کو گوگل اپنی ویب سائٹ کے علاوہ شروع میں امریکہ میں ٹی موبائل کی برانچوں کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔ بعد میں نیکسس ون یورپ میں ووڈا فون اور امریکہ میں ویریزون پر بھی دستیاب ہو گا۔ نیکسس ون گوگل کے ویب سائٹ سے پانچ سو انتیس ڈالر میں دستیاب ہو گا جبکہ ٹی موبائل کے کنٹریکٹ کے ساتھ اس کی قیمت ایک سو اناسی ڈالر ہو گی۔
.jpg)
No comments:
Post a Comment